Home » عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

سابق وزیراعظم عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 9 مئی کے واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جس دن یہ واقعات پیش آئے عمران خان اس دن اسلام آباد میں نیب کی حراست میں تھے اور انہیں سیاسی انتقام کے تحت مقدمات میں جھوٹا پھنسایا گیا۔ مزید کہا گیا کہ وہ دو سال سے ان مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان قانونی کارروائیوں کا شکار ہیں۔

درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کی جائے اور ان کی رہائی کا حکم دیا جائے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت اس سے قبل ان مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔ عمران خان لاہور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات میں نامزد ہیں جب کہ ان میں سے 4 میں انہیں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز