Home » 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

انسداد بدعنوانی کی عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ جیل کی سزا کے علاوہ عمران پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں عمران کو چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

انسداد بدعنوانی کی عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ صبح ساڑھے گیارہ بجے کے بعد اڈیالہ جیل میں سنایا۔

خیال رہے کہ عدالت نے 18 دسمبر کو کیس کی سماعت مکمل کی تھی تاہم فیصلہ 23 دسمبر تک محفوظ کیا تھا، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم اس میں ہر بار تاخیر ہوتی رہی۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز