Home » عمران خان کو بشری بی بی سمیت اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کا امکان،کہاں رکھا جائے گا؟تہلکہ خیز خبر آ گئی

عمران خان کو بشری بی بی سمیت اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کا امکان،کہاں رکھا جائے گا؟تہلکہ خیز خبر آ گئی

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد انہیں راولپنڈی کے قاسم مارکیٹ علاقے میں قائم خصوصی جیل منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
ایگزو نیوز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے قاسم مارکیٹ کے علاقے میں ایک خصوصی جیل قائم کی گئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانے کے بعد رکھا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے جیل کے تمام ضروری انتظامات اور قانونی تقاضے مکمل کرلیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق، عمران خان کے ساتھ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی اسی خصوصی جیل میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ اس جیل میں سیکورٹی اور انتظامی معاملات کے لیے 40 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے جو 31 جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خصوصی جیل کی نگرانی اور براہِ راست ذمہ داری ڈی ایس پی پریڑن کو سونپی گئی ہے، تاکہ اعلیٰ سطح کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔سیاسی اور قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف حساس نوعیت کے مقدمات کی روشنی میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے بلکہ اس سے جیل اصلاحات اور وی آئی پی قیدیوں کے لیے علیحدہ انتظامات پر نئی بحث بھی جنم لے سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز