Home » عمران خان الطاف حسین پارٹ ٹو بن چکا،وہ جیل میں ہٹا کٹا اور دیسی ککڑ کا کبھی ناغہ نہیں کرتا،اب تو باہر سے فرائی فش بھی منگوا لیتا ہے،فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے،عظمی بخاری کی دھواں دار پریس کانفرنس

عمران خان الطاف حسین پارٹ ٹو بن چکا،وہ جیل میں ہٹا کٹا اور دیسی ککڑ کا کبھی ناغہ نہیں کرتا،اب تو باہر سے فرائی فش بھی منگوا لیتا ہے،فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے،عظمی بخاری کی دھواں دار پریس کانفرنس

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی جماعت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد کے خلاف نہایت گھٹیا اور قابل مذمت مہم چلائی گئی جبکہ اڈیالہ جیل کا قیدی اب ”الطاف حسین پارٹ ٹو“بن چکا ہے، جو شخص دوسروں کو دھمکیاں دیتا تھا آج مظلوم بننے کا ڈرامہ کر رہا ہے مگر ”فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان اب اکٹھے نہیں چل سکتے“۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد عمران خان کی ” دم پر زور سے پاوں آیا “،اسی لیے وہ چیخ رہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک ٹرم استعمال کی کہ ” تم ہو کون “ جس پر عمران خان کو اعتراض ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ 9 مئی کو آگ لگانے والے تم ہو کون؟ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے تم ہو کون؟پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے تم ہو کون؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی مظلومیت کا ڈرامہ رچا رہے ہیں،کسی افغانی اکاونٹ پر آیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے جبکہ وہ جیل میں ہٹا کٹا بیٹھا ہے اور دیسی ککڑ کا کبھی ناغہ نہیں کرتا، اب تو باہر سے فرائی فش بھی منگوا لیتا ہے،عمران خان کی مظلومیت ” ٹوٹل ڈرامہ “ ہے اور پنجاب حکومت انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ایک وقت میں عمران خان پاکستان کے ٹکڑے ہونے کی باتیں کرتے تھے اور یہ کہتے تھے میں” کلا ای کافی آں“ اب اڈیالہ کی دیواروں نے انہیں ذہنی مریض بنا دیا ہے،ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کر رہی ہے،پنجاب حکومت کو بھی ذہنی امراض کا ایک بورڈ بنا کر اڈیالہ جیل بھیجنا چاہیے تا کہ عمران خان کی ذہنی حالت کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر آتی ہے تو یہ گروہ پریشان ہو جاتا ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ان کیلئے بری خبر ثابت ہوئی، وہ کہتے ہیں جو عمران خان کہہ دے وہی آئین پاکستان ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک ” گندے اور گھناونے کردار “ کے مالک کو یہ لوگ امت مسلمہ کا لیڈر کہنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان عالمی تنہائی کا شکار تھا، جب کہ آج پاکستان دنیا میں عزت پا رہا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اور فوجی قیادت کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے،اسلام آباد میں سربراہان مملکت کی لائن لگی ہے،دنیا میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو عزت ملتی ہے،لوگ انہیں کھانے پر بلا کر خوش ہوتے ہیں۔

شوکت خانم ہسپتال کے حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ ہسپتال آج بھی عوام کے چندے پر چلتا ہے،میں نے نہیں دیا، قوم نے پیسے دیے، عمران خان کو نواز شریف کے نام پر اعتراض تھا مگر اپنی والدہ کا نام ہسپتال پر لگا دیا، کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کو آگ لگانے والے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے، طالبان کو سپورٹ کرنے والے تم ہو کون؟ تم کل بھی پاکستان کے خلاف تھے اور آج بھی ہو۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت پاکستان کشیدگی کے دوران عمران خان کا ٹوئٹر خاموش رہا، جو بھارت کیلئے نرم گوشے کا ثبوت ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے والد، جو ایک عالمی شہرت یافتہ سائنسدان تھے، ان کے خلاف مہم چلانا قابلِ شرم عمل ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان کی بہنیں اڈیالہ صرف جبران الیاس کیلئے مصالحہ پہنچانے جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی توہین کی، حالانکہ وہ بھی پختون ہیں۔عظمیٰ بخاری نے دوٹوک موقف اپنایا کہ عمران خان ملک کیلئے خطرہ ہے،یہ الطاف حسین پارٹ 2 بن چکا ہے،اس کا انجام بھی وہی ہو گا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ گورنر راج یا کسی جماعت پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں مگر انتشار انگیز سیاست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز