Home » عمران اور گنڈا پور کیخلاف دہشتگردی اور پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

عمران اور گنڈا پور کیخلاف دہشتگردی اور پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset
پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ

پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان. خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور. اور دیگر کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کے دوران. دہشتگردی اور پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں نامزد دیگر پارٹی سیاستدانوں میں اعظم سواتی. عمر ایوب، بیرسٹر محمد علی سیف، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل، ملک حفیظ الرحمان ٹیپو اور 500 دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

یہ مقدمہ اتوار کو کانسٹیبل عبدالحمید کی ہلاکت کے بعد. اسلام آباد کے نون پولیس اسٹیشن میں ریاست کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے دوران. پولیس اہلکار پر پارٹی کارکنوں نے اُس وقت حملہ کیا تھا. جب وہ 4 اکتوبر کو جی ٹی روڈ پر چونگی نمبر 26 میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے. کہ پولیس اہلکار کو مظاہرین نے. خان اور گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر لاٹھیوں، پتھروں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دیں۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے. کہ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی. آنسو گیس کی شیلنگ کی، انہیں زخمی کیا. اور سرکاری املاک کو بھی نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز