ٹک ٹاک نے سکیورٹی سیٹنگز کو آسان بنانے کے لیے نیا سکیورٹی ہب متعارف کرادیا۔
ٹک ٹاک نے اپنی ایپ میں سکیورٹی سیٹنگز کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک نیا سکیورٹی ہب متعارف کرایا ہے، جہاں تمام سکیورٹی آپشنز ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گے۔
اس "سکیورٹی چیک اپ” ہب کے ذریعے صارفین مختلف سکیورٹی آپشنز کو آسانی سے ٹرن آن یا آف کرسکتے ہیں۔ اس ہب میں مشتبہ سرگرمیاں مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کی ٹپس بھی ملتی ہیں۔
صارفین اس ہب کے ذریعے پاس کیز کو فعال کرسکتے ہیں، ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن شامل کرسکتے ہیں، اور لاگ ان ڈیوائسز کا اسٹیٹس دیکھ کر انہیں ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔
اس ہب تک رسائی کے لیے صارفین کو ٹک ٹاک کی سیٹنگز اینڈ پرائیویسی مینیو میں جا کر "سکیورٹی اینڈ پرمیشنز” پر کلک کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک نے والدین کے لیے نئے پیرنٹل کنٹرول فیچرز متعارف کرائے تھے تاکہ وہ اپنے کم عمر بچوں کی ایپ استعمال کی نگرانی کر سکیں۔