Home » آئی ایم ایف دباو،نئے بجٹ میں ٹیکسوں کا طوفان،سولر اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ

آئی ایم ایف دباو،نئے بجٹ میں ٹیکسوں کا طوفان،سولر اور الیکٹرک گاڑیاں مہنگی ہونے کا خدشہ

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے دباو کے باعث آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسوں میں بڑے اضافے کے امکانات نے معاشی حلقوں اور عوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے،جہاں سولر پینلز اور الیکٹرک گاڑیوں سمیت ماحول دوست ٹیکنالوجی کی مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مجوزہ ٹیکس اقدامات کو ماہرین معیشت ایک بڑے مالیاتی دباو کے طور پر دیکھ رہے ہیں،جس کے اثرات براہ راست صارفین اور متبادل توانائی کے شعبے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایگزونیوز کے مطابق آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے مختلف امکانات پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں سولر پینلز، الیکٹرک گاڑیوں اور ہائبرڈ وہیکلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجاویز دی ہیں،جن میں الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی ایک فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کرنے کی سفارش شامل ہے۔اسی طرح ہائبرڈ گاڑیوں پر موجودہ آٹھ فیصد ٹیکس کو بڑھا کر اٹھارہ فیصد تک کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔مجوزہ پلان کے تحت سولر پینلز پر بھی جنرل سیلز ٹیکس دس فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کرنے کی سفارش سامنے آئی ہے،جس سے متبادل توانائی کے شعبے میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی قیمتوں میں واضح اضافہ متوقع ہے۔ان تجاویز کے نتیجے میں الیکٹرک کاروں،موٹر سائیکلوں،رکشوں،ٹرکوں اور بسوں سمیت تمام اقسام کی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ الیکٹرک پک اپ،ٹریکٹر اور ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو ملک میں متبادل توانائی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی رفتار متاثر ہو سکتی ہے جبکہ صارفین پر مالی دباو میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز