پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا۔ صائم ایوب کے بعد فخر زمان بھی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کر لیا۔ قومی سکواڈ دبئی پہنچ گیا ہے۔ روائتی حریف بھارت سے تئیس فروری کو ٹاکرا ہوگا
اس سے قبل پی سی بی حکام نے فخر کی انجری پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی چوٹ سنجیدہ نوعیت کی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی کے باقی میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
واضح رہے کہ فخر زمان پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔