لاہور(اسلم مراد ) آل راونڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب آل راونڈر عماد وسیم نے بالاآ خر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، کہا ہے کہ انہوں نے جتنی کرکٹ کھیلی ہے بہترین کرکٹ کھیلی ہے اسلیے اب وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بہترین وقت ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جائے۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ دومیسٹک کرکٹ اور لیگز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔
بائیں ہاتھ سے باولنگ اور بیٹگ کرنے والے عماد وسیم نئ تکنیک کے مطابق بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین مانے جاتے ہیں ۔ لیکن گزشتہ کچھ سیریز میں انہیں موقع نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ دل برداشتہ تھے اور اسی وجہ سے ان کے لیے مسائل پیدا ہورہے تھے۔