Home » آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز،شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظر

آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز،شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظر

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

دبئی(ایگزو نیوز ڈیسک)ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ایک نئی توانائی اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کل سے آغاز کر رہا ہے، دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان دبنگ اوپننگ میچ کھیلا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ ٹکٹس ورجن میگا سٹور کے ٹکٹنگ پلیٹ فارم سے دستیاب ہیں۔اس بار لیگ میں پہلی بار سیزن 4 پلیئر آکشن ہوا ہے اور سعودی عرب و کویت کے کھلاڑیوں کی شمولیت نے مقابلوں کو مزید رنگین بنا دیا ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل چھوں فرنچائزز کے کپتانوں اور نمایاں کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس میں اپنے عزائم اور سیزن کے لیے توقعات کا اظہار کیا۔دبئی کیپیٹلز کے آل راونڈر گلبدین نائب نے کہا کہ یہاں آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، پچھلے سال ہم نے ٹائٹل جیتا، اس بار بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان لوکی فرگوسن نے ٹیم کے ماحول اور متوازن سکواڈ پر اعتماد ظاہر کیا اورکہا کہ یہ ٹیم ایک خاندان جیسی ہے، پچھلے سیزن میں ہم فائنل تک پہنچے اور اس بار اس سے بہتر کارکردگی کا عزم رکھتے ہیں۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ ہمارا ہدف سادہ ہے جیتنا۔گلف جاینٹس کے سٹار آل راونڈر معین علی نے کہا کہ ٹیم نئے کمبی نیشن کے ساتھ بہتر واپسی کے لیے پرعزم ہے،معیار پہلے سے بڑھ گیا ہے۔ ایم آئی ایمریٹس کے نئے کپتان کیرون پولارڈ نے کہا کہ یو اے ای ہمیشہ ایک شاندار کرکٹ مقام رہا ہے، ہم نے پلاننگ کے مطابق وہی ٹیم بنائی ہے جو ہمیں چاہیے تھی، مقابلہ سخت ہے کیونکہ یہاں دنیا کے بہترین کھلاڑی آتے ہیں۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 عالمی معیار کی کرکٹ، بڑے مقابلے اور سخت ٹائٹل ریس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر شائقین کو زبردست کرکٹ کا تحفہ دینے کے لیے تیار ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز