Home » چونترہ میں غیر قانونی عبداللہ سٹی کے غنڈوں کی فائرنگ،زمیندار ہلاک،متعدد زخمی

چونترہ میں غیر قانونی عبداللہ سٹی کے غنڈوں کی فائرنگ،زمیندار ہلاک،متعدد زخمی

by ahmedportugal
54 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں پولیس سٹیشن چونترہ کی حدود میں واقع غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی عبداللہ سٹی کے غنڈوں نے اپنی زمینوں پر ہل چلاتے مقامی زمینداروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں ایک شخص عزیز الرحمن عرف کیمرہ استاد جاں بحق جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے،مقامی لوگوں کے مطابق یہ سوسائٹی پہلے بھی متعدد مرتبہ اپنے مسلح عناصر کے ذریعے فائرنگ اور دھمکیوں کے واقعات میں ملوث رہی ہے مگر پولیس اور انتظامیہ نے کبھی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا بلکہ قبضہ مافیا اور اس کے غنڈوں کو تحفظ فراہم کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق،چونترہ کے علاقے راجڑ میں واقع غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی عبداللہ سٹی کے سکیورٹی گارڈز نے مقامی زمینداروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زمینوں پر فصل بوائی کے لیے آئے تھے کہ اچانک یہ حملہ ہوا،فائرنگ میں ملوث افراد بعض مبینہ طور پر پناہ گزین اور جرائم پیشہ عناصر تھے جو سکیورٹی گارڈز کے روپ میں سرگرم تھے۔ان افراد نے جدید آتشیں اسلحے سے نہتے زمینداروں پر گولیاں برسائیں،جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی زمینداروں  نے الزام عائد کیا کہ عبداللہ سٹی کے مالک اور ان کے معاونین نے پہلے ہی ان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا تھا اور آج کے واقعے میں انہوں  نے مقامی کسانوں کو اپنی زمینوں پر کام کرنے سے روکنے کے لیے وحشیانہ جارحیت کا مظاہرہ کیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ وحشیانہ حملہ نہ صرف زمینوں پر قبضے کے لیے کیا گیا بلکہ اس کے ذریعے خوف و دہشت پھیلانے کی واضح کوشش بھی کی گئی۔عینی شاہدین کے مطابق پورے علاقے میں فائرنگ کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے۔مقامی زمینداروں نے الزام عائد کیا کہ عبداللہ سٹی کے مالک اور ان کے معاونین پہلے ہی ان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کر چکے ہیں اور پولیس و انتظامیہ کی سرپرستی کے سبب قبضہ مافیا کو ہر گزرتے دن میں مزید طاقت حاصل ہو رہی ہے۔مقامی افراد نے انسپکٹر جنرل پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جا سکے اور شہریوں کی زمینوں پر دوبارہ تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو قبضہ مافیا کی بغاوت مزید بڑھ جائے گی اور علاقے میں قانون کی حکمرانی بالکل ختم ہو جائے گی،سی سی ڈی اور پولیس نے عبداللہ سٹی میں سیکیورٹی گارڈز کے روپ میں اشتہاریوں اور قبضہ مافیا کے خلاف اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے عبد اللہ سٹی کے غنڈوں کا حوصلہ بڑھتا جا رہا ہے اور آئے روز فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں،اگر حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا تو جلد ہی کوئی بڑا سانحہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔یہ واقعہ نہ صرف علاقے میں عوام کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں اور قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کے بغیر شہریوں کی زمینیں اور جانیں ہمیشہ خطرے میں رہیں گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز