Home » آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،ٹریوس ہیڈ بدستور نمبر ون،پاکستان ٹاپ ٹین سے باہر

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،ٹریوس ہیڈ بدستور نمبر ون،پاکستان ٹاپ ٹین سے باہر

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

ابوظہبی(ایگزو نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتہ وار پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں ٹیسٹ بیٹنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے بدستور پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں نمایاں رد و بدل دیکھنے میں آیا ہے۔سری لنکا کے ابھرتے ہوئے بیٹر کمیندو مینڈس نے شاندار کارکردگی کے باعث دو درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے،جو ان کے کیریئر کی اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا،جو قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے لیے تشویشناک اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے غیر معمولی بہتری دکھاتے ہوئے 14 درجے ترقی حاصل کی اور 49 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ان کے ہم وطن شائے ہوپ بھی چھ درجے ترقی کے بعد 51 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں یہ تبدیلیاں حالیہ بین الاقوامی میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتی ہیں اور آنے والے مقابلوں میں مزید اتار چڑھاو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز