Home » آئی سی سی کی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار پر بھارت سے وجوہات طلب

آئی سی سی کی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار پر بھارت سے وجوہات طلب

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت سے انکار کے حوالے سے تحریری وجوہات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے اپنے فیصلے کی ٹھوس وجوہات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو تنظیم کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہونی چاہئیں۔ اگر وضاحتیں غیر تسلی بخش سمجھی گئیں تو آئی سی سی بھارت کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہدایت کر سکتا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی عدم موجودگی کے نتیجے میں آئی سی سی کو زبردست مالی نقصان ہو سکتا ہے، جس کا تخمینہ 500 ملین ڈالر ہے۔ پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں 100 ملین اضافی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی اس ہفتے کے شروع میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے شیڈول جاری کرنے والی تھی تاہم بھارت کے پاکستان کے سفری منصوبوں کے حوالے سے ابہام کے باعث شیڈول کے اعلان میں تاخیر ہوئی۔ بی سی سی آئی نے 9 نومبر کو آئی سی سی کو مطلع کیا تھا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز