Home » آئی سی سی نے فاسٹ باولرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے اہم پابندی ختم کردی

آئی سی سی نے فاسٹ باولرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے اہم پابندی ختم کردی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے بال چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کووڈ-19 کے دوران بال چمکانے کیلئے تھوک پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد فاسٹ بولرز کو پسینے سے بال چمکانے پر مجبور کیا گیا تھا۔ تاہم، بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کیلئے بال پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ "پابندی کی وجہ سے ہم سب پسینے سے بال چمکاتے ہیں، لیکن تھوک سے بال زیادہ جلدی چمکتا ہے۔ اگر تھوک لگانے کی اجازت ملتی ہے تو ایک طرف سے بال اچھے طریقے سے چمکے گا، تاہم بہترین بولنگ کے لیے صرف بال کا چمکنا کافی نہیں ہوگا۔” نسیم شاہ نے مزید کہا کہ "اس پابندی کے ختم ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، لیکن ریورس سوئنگ کیلئے گیند زیادہ پرانی نہیں ہوگی۔”

محمد وسیم جونیئر نے کہا کہ "بال پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا۔”

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا کہ "کووڈ کی وجہ سے بال پر تھوک لگانے کی پابندی تھی، لیکن تھوک سے بال جلد اور زیادہ چمکتا ہے۔ اب جب تھوک کی اجازت ملے گی، تو بولنگ پہلے جیسی ہو جائے گی، جیسا کہ پہلے کرکٹ ہوتی تھی۔”

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز