انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میٹنگ کے شرکا کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کے بحران کا حل تلاش کریں۔ اس بحران بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے جس نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج ہونے والی میٹنگ میں اپنے موقف پر ڈٹا رہا۔ پی سی بی نے اجلاس میں کسی بھی قسم کا کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے حوالے سے آئی سی سی بورڈ ممبران کو آگاہ کر دیا ہے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ پاکستان تو بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے لیکن بھارت پاکستان آنے سے انکار کرتا رہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے کیونکہ وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی مکمل طور پر پاکستان کے اندر ہی کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے، حالانکہ بھارت کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔