Home » آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ روہت شرما تیسرے، جنوبی افریقا کے ہینرچ کلاسن چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔

محمد رضوان نے دو درجے بہتری کے بعد 21 ویں پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلی پوزیشن پر ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں، اور افغانستان کے راشد خان ایک درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد 12 ویں اور حارث رؤف دو درجے تنزلی کے بعد 24 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز