Home » چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی پر آئی سی سی نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی پر آئی سی سی نے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیابی میزبانی کرنے پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ اہم ٹورنامنٹ 2017 کے بعد ہوا اور 1996 کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ تھا۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 15 میچز کھیلے گئے، جو 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے گئے، جبکہ بھارت نے تمام میچز دبئی میں کھیلے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے ایک بیان میں کہا کہ پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی پر فخر ہونا چاہیے، جس میں اہم اسٹیڈیموں کی تزئین و آرائش اور میچز کے لیے مناسب پچز کی تیاری شامل تھی۔

انہوں نے کہا، "ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ یہ ایونٹ 1996 کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا عالمی کرکٹ ایونٹ تھا، اور اس میں شامل تمام افراد جنہوں نے اسٹیڈیموں کی تزئین و آرائش، میچز کی فراہمی اور ٹیموں و وزیٹرز کی میزبانی میں مدد کی، انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے۔”

آئی سی سی نے امارات کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جس نے دبئی میں پانچ میچز کی میزبانی کی اور آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کی کامیابی کیلئے مسلسل حمایت فراہم کی۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے بھی آٹھ شریک ٹیموں، پاکستان اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایونٹ کی کامیابی میں ان سب کا بڑا کردار تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں آئی سی سی کی طرف سے تمام ٹیموں، میزبانوں، براڈکاسٹرز، اسپانسرز، آئی سی سی کے عملے، سپلائرز اور دنیا بھر کے شاندار مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مل کر اس چیمپئنزٹرافی کو ایک کامیاب ایونٹ بنایا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز