(آئی سی سی) کے کا وفد چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک وفد نے جمعہ کو پاکستان میں آئندہ فروری میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے وفد میں. سارہ ایڈگر، عون محمد زیدی، وسیم خان، ڈیوڈ مسکر اور منصور منج شامل تھے. جبکہ پی سی بی کے وفد میں عثمان واہلہ، خالد محمود اور سلمیٰ مسعود شامل تھے۔
کراچی اور راولپنڈی کی تیاریوں سے مطمئن ہونے کے علاوہ، آئی سی سی کے وفد نے دونوں شہروں کے ساتھ ساتھ. اسلام آباد میں بھی سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے. آئی سی سی کے وفد کو چیمپئنز ٹرافی کے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا مزید کہنا تھا. کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی جائے گی. اور تمام حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔
جولائی میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے. 12.80 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی۔ اپ گریڈیشن کے بعد، اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہوں گے، جس سے تماشائیوں کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کے ڈرافٹ شیڈول کے مطابق بھارت کو اپنے تمام میچ لاہور میں کھیلنا ہیں۔
پی سی بی کیلئے مستقبل قریب میں ایک ہوٹل کی تعمیر کیلئے قذافی اسٹیڈیم کے قریب 5.8 کنال کے پلاٹ کی خریداری کی منظوری مکمل کر لی گئی تاکہ بین الاقوامی اور ڈومیسٹک ٹیموں کو ان کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے دوران رہائش فراہم کی جا سکے۔