Home » آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حتمی فیصلہ صائم ایوب کی فٹنس پر منحصر

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حتمی فیصلہ صائم ایوب کی فٹنس پر منحصر

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ آج (اتوار) ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے رہنما خطوط کے مطابق ٹیموں کو ایونٹ کے سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل اپنے اسکواڈز جمع کرانے ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا۔

پی سی بی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پاکستان اس عمل کو پورا کرنے کیلئے آئی سی سی کو نام بھیجے گا لیکن اس وقت ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حتمی فیصلہ صائم ایوب کی فٹنس پر منحصر ہوگا۔

ذرائع نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اسکواڈز کو 11 فروری تک حتمی شکل دی جاسکتی ہے جس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان سہ ملکی سیریز کھیلے گا۔ توقع ہے کہ اس سیریز کیلئے اسکواڈ میں بڑی حد تک کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جس کا سامنا جنوبی افریقہ سے تھا۔ سہ فریقی سیریز میں فخر زمان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی شرکت کا انحصار ان کی فٹنس پر ہوگا اور توقع ہے کہ سہ فریقی اسکواڈ اس باوقار ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کا مرکز بنے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز