Home » آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے آن لائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے آن لائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کی زبردست دلچسپی کے پیش نظر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق زیادہ مانگ کے باعث آن لائن ٹکٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ٹورنامنٹ کے تمام میچز پر ہوگا۔

پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن دستیاب کرائے گئے اور شائقین نے غیر معمولی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش کے تین میچوں کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق، ٹکٹوں کی فروخت کا دوسرا مرحلہ 3 فروری سے شروع ہوگا، جس میں ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر 100 سے زائد فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی حکام نے عوامی ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی تیزی سے فروخت شائقین کرکٹ کے جوش کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو جگہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز