لاہور: پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون فائنل کر لی۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق ٹیم میں زخمی فخر زمان کی جگہ امام الحق شامل ہوں گے۔ پلیئنگ الیون میں مزید تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کسی کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ نہیں کیا جائے گا۔ مینجمنٹ چاہتی ہے کسی کھلاڑی کا مورال خراب نہ ہو۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو بھارت اور بنگلہ دیش کو شکست دینے ہوگی۔