Home » آئی سی سی چیمپینز ٹرافی: انگلینڈ آسٹریلیا سے آج ٹکرائے گی

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی: انگلینڈ آسٹریلیا سے آج ٹکرائے گی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کا چوتھا اور بڑا ٹکرا آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ قذافی اسٹیڈیم میں آج مد مقابل ہوں گے۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ شائقین کیلئے بھی چار درجاتی سیکورٹی حصار بنایا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شائقین محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔

 

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز