آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ راولپنڈی سٹیڈیم میں آج آمنے سامنے ہونگے۔
اس موقع پر سٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ کی سکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہلکاروں سے کہا کہ وہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شائقین محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔