بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے باقی گروپ اسٹیج میچز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کپتان نجم الحسن شانٹو کی قیادت میں دبئی سے اسلام آباد پہنچی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ میں دبئی میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔
بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ 24 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ بنگلہ دیش اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو پاکستان کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم آج ڈیڑھ بجے اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ جبکہ نیوزی لینڈ ساڑھے 6 بجے اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں 24 فروری کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہوگا۔