دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2025 کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ بھارت کے شریاس ایئر نے مردوں کی کیٹیگری میں میدان مار لیا، جبکہ آسٹریلیا کی جارجیا وول خواتین کی فاتح قرار پائیں۔
آئی سی سی کے مطابق شریاس ایئر کو مارچ میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس کے اعتراف میں ’پلیئر آف دی منتھ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب بھارتی بیٹر نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
دوسری جانب، آسٹریلوی بیٹر جارجیا وول کو ویمنز کیٹیگری میں مارچ کی بہترین کارکردگی دکھانے پر ’ویمن کرکٹر آف دی منتھ‘ قرار دیا گیا۔