پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے امید ظاہر کی کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوں گی۔
سینیٹ کے قائمہ برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن پر اتھارٹی کے موقف کی توثیق کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے وی پی این پر پاکستان میں پابندی کے معاملے پر موقف اختیار کیا ہے، اور میں نے وی پی این پر پابندی نہیں لگنے دی۔
پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہا کہ وی پی این سروس فراہم کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل 19 دسمبر کو شروع ہوا اور دو انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے پہلے ہی اپنی لائسنس کی درخواستیں جمع کر چکے ہیں۔
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وی پی این رجسٹریشن کیلئے بین الاقوامی ماڈلز پر غور کیا جائے۔
پی ٹی اے رجسٹریشن کے عمل کو ہموار کرنے کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے۔