Home » حیدر آباد کنگز مین کی سنسنی خیز فتح،اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست،فائنل میں رسائی پکی

حیدر آباد کنگز مین کی سنسنی خیز فتح،اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست،فائنل میں رسائی پکی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 2026 کے کوالیفائر 2 میں ایک نہایت سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو صرف 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔میچ کے آخری اوور تک جاری رہنے والی اس سخت کشمکش میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم فیصلہ کن لمحات میں کنگز مین کے باولرز نے دباو کو بہتر انداز میں سنبھالتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 2026 کے کوالیفائر 2 میں ایک انتہائی سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو صرف 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔میچ کا اختتام آخری اوور تک غیر یقینی صورتحال میں رہا،جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز سکور کیے۔عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ کسل پریرا نے 37 جبکہ مارنس لبوشین نے 39 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھرپور مزاحمت کے باوجود 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز تک ہی پہنچ سکی۔مارک چیپ مین نے 43 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ حیدر علی نے 31،ڈیوون کونوے نے 30، شاداب خان نے 22،کرس گرین نے 21 اور فہیم اشرف نے 19 رنز سکور کیے، تاہم آخری اوورز میں مطلوبہ رفتار برقرار نہ رکھ سکے۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عاکف جاوید،حسن خان اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔میچ کے آخری لمحات میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے چند رنز درکار تھے لیکن دباو میں کنگز مین کے باولرز نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔اس فتح کے ساتھ ہی حیدرآباد کنگز مین نے پی ایس ایل 2026 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ اتوار کو پشاور زلمی سے ہو گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز