چیمپئنز ٹرافی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق،2027ء تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کو آئی سی سی سے باضابطہ منظوری دلائی جائے گی۔
ادھر، آئی سی سی نے بھی تصدیق کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر ہوگی۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی۔
آئی سی سی نے مزید بتایا کہ 2028 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔