Home » وزیر اعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دورے اور سرکاری اخراجات کا پراپیگنڈا،وزیر مملکت حذیفہ رحمان کے مدلل جواب نے ناقدین کے منہ بند کر دیئے

وزیر اعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دورے اور سرکاری اخراجات کا پراپیگنڈا،وزیر مملکت حذیفہ رحمان کے مدلل جواب نے ناقدین کے منہ بند کر دیئے

by ahmedportugal
64 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران مہنگے ہوٹل میں کمرے بک کروانے کے الزامات کا موثر اور مدلل جواب دے کر مخالفین اور بے سروپا تنقید کرنے والوں کا منہ بند کروا دیا ،خاتون ٹی وی اینکر بھی حذیفہ رحمان کے مدلل جواب پر ”ہاں میں ہاں “ ملانے لگیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر مملکت حذیفہ رحمان  نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومت مخالف افواہوں اور میڈیا میں گردش کرتی خبروں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی ذاتی جیب سے بین الاقوامی دوروں کے تمام اخراجات ادا کرتے ہیں اور کبھی بھی ریاست کے وسائل پر بوجھ نہیں ڈالتے۔انہوں نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک کے مختلف بین الاقوامی دورے، چاہے وہ پی ڈی ایم کا دور ہو یا موجودہ ڈیڑھ سالہ وزارت عظمیٰ کا،ہر موقع پر شہباز شریف نے ذاتی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپنے اخراجات خود ادا کیے جبکہ سرکاری ملازمین اپنی ٹی اے ڈی اے کے مطابق صرف قانونی کلیمز کرتے ہیں جبکہ بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم شہباز شریف نے کبھی تنخواہ وصول نہیں کی اور ہر دورے میں ریاست کے وسائل پر بوجھ ڈالنے سے اجتناب کیا۔انہوں  نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے بے بنیاد الزامات پھیلانا اور اس پر سیاسی کھیل کھیلنا مناسب نہیں بلکہ کسی کی ایمانداری اور شفاف قیادت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

حذیفہ رحمان کے مطابق یہ وضاحت نہ صرف وزیر اعظم کی مالی دیانتداری کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عوام میں پھیلائے جانے والے غلط تاثر کو بھی دور کرتی ہے، شہباز شریف کی یہ عادت،چاہے وہ سابقہ پی ڈی ایم کا دور ہو یا موجودہ وزارت عظمیٰ کا عرصہ،ہمیشہ عوامی اعتماد اور ریاستی وسائل کے تحفظ کی علامت رہی ہے اور ایسے موقف سے حکومت مخالف پروپیگنڈے کی بنیاد کمزور ہو جاتی ہے۔وزیر مملکت  نے کہا کہ شہباز شریف نے کبھی بھی شاہ خرچی کا مظاہرہ نہیں کیا اور ان کی ذاتی مالی ذمہ داری نہ صرف ان کی دیانتداری کا ثبوت ہے بلکہ اس سے حکومت مخالف پراپیگنڈے کو بھی ناکامی کا سامنا ہے،اگر وفد کے کسی رکن نے کوئی سہولت لی بھی تو وہ قانونی دائرہ کار میں ممکن ہے اور وزیر اعظم کی شفاف قیادت  نے ہمیشہ عوامی وسائل کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے۔حذیفہ رحمان کے مطابق شہباز شریف کی یہ عادات ان کی عوامی خدمت اور ذمہ دارانہ قیادت کو ظاہر کرتی ہیں،جو حکومت مخالف پروپیگنڈے کے باوجود عوامی اعتماد کو مستحکم رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ وزیر مملکت حذیفہ رحمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شہباز شریف کے بین الاقوامی دوروں کے اخراجات کو لے کر مبالغہ آمیز اور غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں، اور وزیر مملکت نے ایک شفاف اور مستند وضاحت کے ذریعے حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے، جس سے حکومت مخالف پروپیگنڈے کی جھوٹ پر مبنی روایت کا کھلے عام انکشاف ہوا ہے

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز