پیرس ( اسلم مراد ) پیرس کے ساحلی علاقے مایوٹے میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے پوری علاقے میں ہلاکتوں کی خدشات ہیں۔
طوفان کی شدت اس قدر تیز تھی کہ دو سو بیس کلومیٹر سے زائد کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے گاڑیوں ، درختوں ، گھروں کی چھتوں اور انسانوں کو ہوا میں اٹھا کر پٹخ ڈالا اب تک گیارہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ جس شدت سے طوفان فرانس کے ساحلوں سے ٹکرایا ہے لگتا ہے کہ ہزاروں افراد موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔
فرانسیسی حکام نے متعلقہ اضلاع میں ایمرجنسی کا نفاز کردیا ہے اور صؤرت حال کو قابو میں کرنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں ۔ تاہم فرانس کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ طوفان کا رخ افریقی ملک موزمبیق کی طرف ہوگیا ہے