Home » حمیرا اصغر قتل کیس میں بڑی پیش رفت،قریبی دوست نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے پریشان کن دعویٰ کر دیا

حمیرا اصغر قتل کیس میں بڑی پیش رفت،قریبی دوست نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے پریشان کن دعویٰ کر دیا

by ahmedportugal
22 views
A+A-
Reset

کراچی (بیورو رپورٹ)ملک کی معروف ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی،تفتیشی حکام نے حمیرا کی ایک دوست کا بیان قلمبند کر لیا جبکہ ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ حمیرا نے اسلام آباد میں مقیم اپنے ایک پروڈیوسر دوست سے بھی رابطہ کیا تھا،تحقیقاتی ٹیم رواں ہفتے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

’ایگزو نیوز ‘کے مطابق ماڈل حمیرا اصغر کیس کی تحقیقات رپورٹ سے متعلق ایس ایس پی ساوتھ کراچی کا کہنا تھا کہ رپورٹ رواں ہفتے اعلی حکام کو پیش کردی جائے گی۔حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے حمیرا اصغر کی ایک دوست کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے، حمیرا کی دوست نے عمرے پر جانے سے قبل آخری بار رابطہ کیا،حمیرا نے اپنی دوست سے اپنے کیریئر کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ حمیرا اصغر نے اسلام آباد شوبزانڈسٹری کے ایک پروڈیوسر سے رابطہ کیا تھا وہ کام نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھیں۔جائے وقوعہ سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے،رواں ہفتے رپورٹ آنے کے بعد مزید پیش رفت ہو گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز