Home » غیر قانونی تارکین وطن سے کیسے نمٹا جائے یورپی یونین سر پکڑ کر بیٹھ گئی

غیر قانونی تارکین وطن سے کیسے نمٹا جائے یورپی یونین سر پکڑ کر بیٹھ گئی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset
غیر قانونی امیگرنٹس

غیر قانونی امیگرنٹس:

برسلز (اسلم مراد ) یورپی یونین خصوصا شینجن ممالک میں. غیر قانونی امیگرنٹس کا بڑھتا ہوا سیلاب اب ہر ایک کو فکر مند کررہا ہے. اور اس کے لیے قوانین سخت سے سخت کیے جارہے ہیں۔

یورپی یونین کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق. سال دو ہزار چوبیس کے جنوری سے ستمبر تک نو ماہ کے دوران ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد. غیر قانونی امیگرینٹس سمندری یا خشکی کے راستے سے ان ممالک میں داخل ہوئے ہیں. جس سے نمٹنے کے لیے قوانین سخت سے سخت کیے جارہے ہیں. جرمنی اور فرانس نے اپنے بارڈرز پر بائیو میٹرک نظام کے نفاز کا اعلان کیا ہے. جبکہ دوسرے ممالک نے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی سہولیات میں کمی کردی ہے۔

یورپی یونین کو اپنی سرحدوں کے پار غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کے چیلنج پر بڑھتی ہوئی مایوسی کا سامنا ہے۔   یورپی یونین کے کئی ممالک سخت سرحدی کنٹرول کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ دیگر انسانی حقوق کے تحفظ اور مشکل حالات سے بھاگنے والوں کو امداد کی پیشکش کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

جیسے جیسے ہجرت کی تعداد بڑھ رہی ہے. اسی طرح رکن ممالک کے درمیان سیاسی پناہ کے متلاشیوں اور تارکین وطن کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ ان خدشات کو دور کرنے کے لیے، EU ان جامع حلوں پر بحث جاری رکھے ہوئے ہے جو سلامتی کو ہمدردی کے ساتھ متوازن رکھتے ہیں،

جرمنی نے اس حوالے سے قوانین کو نہ صرف سخت کردیا ہے. بلکہ افغان مہاجرین کو طالبان حکومت کے آنے کے بعد پہلی بار ڈی پورٹ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے. جس سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتاہے۔

زیادہ تر غیر قانونی امیگرنٹس سمندری راستے سے یونان اور سپین پہنچتے ہیں.

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز