Home » نئے سال میں کتنے چاند اور سورج گرہن ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نئے سال میں کتنے چاند اور سورج گرہن ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

دنیا پوری شان و شوکت کے ساتھ 2025 میں داخل ہو گئی ہے۔ ایسے میں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ نئے سال میں دو چاند جبکہ دو سورج گرہن ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال میں کل چار گرہن ہوں گے جس میں سے 2 چاند جبکہ دو سورج گرہن ہوں گے۔ ان واقعات میں پاکستان سمیت مختلف خطوں کیلئے مرئی اور غیر مرئی مظاہر کا مرکب شامل ہے۔

پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو صبح 8:57 بجے شروع ہوگا۔ تاہم یہ گرہن چونکہ دن کی روشنی کے اوقات میں لگے گا اس لیے پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی رات کو لگے گا۔ پہلے چاند گرہن کے برعکس، یہ چاند گرہن پاکستان، یورپ، ایشیا اور افریقہ میں نظر آئے گا۔

اسی طرح پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، لیکن یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا اور پہلے سورج گرہن کی طرح یہ بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ 2025 کے گرہن اس سال کے دوران متوقع فلکیاتی واقعات کے تنوع کو نمایاں کرتے ہیں، جس میں تمام خطوں میں مختلف مرئیت ہوتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز