اسلام آباد: پاکستانی 6 ماہ کے دوران 87 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایک لاکھ 23 ہزار ٹن چائے منگوائی گئی۔ دسمبر میں 22 ہزار ٹن سے زائد چائے بیرون ملک سے امپورٹ کی گئی۔ دسمبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 61 لاکھ 79 ہزار ڈالر رہا۔
دستاویز کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں چائے کی درآمدات میں 6.50 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر میں چائے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تھا۔ دسمبر میں چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 4.57 فیصد کمی ہوئی۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چائے کی درآمدات میں سالانہ 6.67 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے چائے کی درآمدات کا حجم 33 کروڑ 64 لاکھ ڈالر تھا۔