پاکستانی عازمین حج رواں سال قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں برس عازمین حج سے جانوروں کی قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرا دی۔
عازمین نے سرکاری حج اسکیم کے تحت قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرا دیئے۔
پاکستان سے رواں برس 179210 عازمین سرکاری اور نجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔ 89605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔