انگلینڈ کو شکست دیکر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر کرنے کے بعد افغانستان نے اپنی نظریں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل پر لگا لیں۔
افغانستان کیلئے سیمی فائنل میں جانا اب بھی ممکن ہے لیکن اس کیلئے اُن کو آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دینا ہو گئی۔ اگر افغانستان کی ٹیم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئی تو وہ آئی سی سی کا سیمی فائنل کھیلے گی۔ اگر وہ ہار گئی تو آسٹریلیا سیمی فائنل کھیلے گا۔
اسی طرح اگر جنوبی افریقہ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست دیتی ہے تو وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا کیونکہ پوائنٹ ٹیبل پر اُس کے اور آسٹریلیا کے 3 ، 3 پوائنٹ ہیں۔
اب دیکھنا ہے کہ گروپ بی سے افغانستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں سے کونسی دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔