ہارر تھرلر اور نفسیاتی فلم ہاؤس آف سپوئلز کا ٹریلر جاری، فلم رواں سال 3 اکتوبر کو سینما گھروں میں دہشت پھیلائے گی۔
آسکر جیتنے والی اداکارہ آریانا ڈی بوس فلم میں ایک پرجوش شیف کا کردار ادا کرتی ہیں جس کو کچن کی افراتفری کے دوران ایک خوفناک موجودگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم کی کہانی ایک شیف کے گرد گھومتی ہے جو ایک دور دراز علاقے میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولتی ہے۔ وہاں ایک کردار شیف کو ڈائن لیڈی کی کہانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مشورہ دیتا ہے کہ وہ پچھلے مالک کے باغ کو استعمال کرنے سے گریز کرے۔ لیکن شیف اس بات کو نظر انداز کرتی ہے جس کے بعد کھانے سے رینگنے والے کیڑے نکلنے سمیت دیگر خوفناک واقعات رونماں ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہاؤس آف سپوئلز کی کہانی کو دو فلم سازوں بریجٹ سیویج کول اور ڈینیئل کروڈی نے مشترکہ طور پر لکھا اور مشترکہ ہدایت کاری کی ہے۔