نامور بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
مارک ہارٹسچ اور موہنی ڈے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ بیان میں کہا، پیارے دوستوں اور مداحوں بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم علیحدہ ہو گئے ہیں۔ سب سے پہلے، ہم نے باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہم ابھی بھی اچھے دوست ہیں، باہمی رضامندی کے تحت علیحدگی بہترین راستہ ہے۔