Home » یمن میں یرغمالی بحران ختم،ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی

یمن میں یرغمالی بحران ختم،ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے پاکستانی بحری جہاز کے عملے اور ایل پی جی ٹینکر کو آخرکار رہا کر دیا گیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق اس پیشرفت کی تصدیق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی انتھک کوششیں بالآخر کامیاب ثابت ہوئیں اور یمن میں یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہری محفوظ ہو گئے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ 17 ستمبر کو یمن کی سمندری حدود میں ایک پاکستانی بحری جہاز اسرائیلی ڈرون حملے کی زد میں آیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں ایک ایل پی جی ٹینک پھٹ گیا تاہم جہاز کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ اس واقعے کے بعد جہاز کو یمن کے حوثی باغیوں نے یرغمال بنا لیا اور بندرگاہ “راس عیسیٰ” پر روک لیا۔ یرغمال بنائے جانے والوں میں جہاز کا عملہ شامل تھا، جن میں 24 پاکستانی شہری بھی موجود تھے۔محسن نقوی نے کہا کہ اس کٹھن صورتحال میں پاکستانی حکام نے دن رات کوششیں کیں۔ انہوں نے سیکریٹری داخلہ خرم آغا، وزارت داخلہ کے افسران، عمان میں پاکستانی سفیر نوید بخاری اور ان کی ٹیم، سعودی عرب میں پاکستانی نمائندوں اور بالخصوص سیکیورٹی اداروں کے بہادر افسران کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی حالات اور مسلسل دباو¿ کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور اس وقت جب تمام امیدیں دم توڑ رہی تھیں، اس کامیابی کو یقینی بنایا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الحمدللہ پاکستانی ٹینکر اور اس کا عملہ اب یمن کے پانیوں سے نکل چکا ہے اور بحفاظت اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔یاد رہے کہ 17 ستمبر کے ڈرون حملے کے بعد بحری جہاز کو حوثی باغیوں نے یرغمال بنایا تھا۔ تقریباً دس دن کی کشمکش کے بعد پاکستانی شہریوں کی رہائی ایک بڑی سفارتی اور سیکیورٹی کامیابی کے طور پر سامنے آئی ہے، جس نے نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو سکون بخشا ہے بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر مو¿ثر سفارتی کوششوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز