Home » ہرمز بحران سنگین،جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں،مجتبیٰ خامنہ ای کا عالمی طاقتوں کو کھلا چیلنج

ہرمز بحران سنگین،جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں،مجتبیٰ خامنہ ای کا عالمی طاقتوں کو کھلا چیلنج

by ahmedportugal
21 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز کے گرد بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے کو ایک بار پھر خطرناک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے،جہاں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے نے اپنے جوہری اور میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے سے صاف انکار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔اس سخت موقف کے بعد نہ صرف خلیج میں نئی جغرافیائی و سیاسی صف بندی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر تیل کی سپلائی بھی شدید خطرات سے دوچار ہو گئی ہے،جس نے عالمی معیشت کو غیر یقینی صورتحال میں دھکیل دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ایک سخت اور دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے سٹریٹیجک مفادات،خصوصاً آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا جبکہ آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کا اعلان کر کے عالمی سطح پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔نیشنل پرشین گلف ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای  نے کہا کہ فروری کے آخر میں شروع ہونے والی امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے بعد خطے میں ایک نیا مرحلہ جنم لے رہا ہے،جہاں سیاسی اور سکیورٹی توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے،خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر ہی محفوظ اور روشن ہو سکتا جبکہ خطے کے ممالک کا مقدر مشترکہ ہے اور غیر ملکی قوتوں کے لیے یہاں کوئی جگہ نہیں۔ایرانی قیادت نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز نہ صرف ایک اہم آبی گزرگاہ ہے بلکہ عالمی معیشت کی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے،جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اس سٹریٹیجک اثاثے کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا اور اسے اپنی قومی شناخت اور سلامتی کا حصہ سمجھتا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی فوجی موجودگی نے نہ صرف سکیورٹی خدشات کو بڑھایا بلکہ خطے کو مسلسل کشیدگی کی طرف دھکیل دیا ہے،امریکی منصوبے ناکام ہو چکے ہیں اور اب خطے میں طاقت کا توازن ایک نئے رخ پر جا رہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام پر بھی سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتا ممکن نہیں،کیونکہ یہ صلاحیتیں ایران کے لیے قومی سرمایہ کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی شدید متاثر ہو رہی ہے،جہاں دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل و گیس کی ترسیل اس اہم گزرگاہ سے منسلک ہے۔اس صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جبکہ معاشی سست روی کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ادھر امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، تاہم ایران کی جانب سے مسلسل سخت بیانات اور ممکنہ اقدامات نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے،جس کے اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی معیشت پر بھی گہرے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز