Home » آبنائے ہرمز میں دھماکا،بحری راستہ چھوڑنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے تباہ،ایران کے دعوے نے عالمی بڑھا دی

آبنائے ہرمز میں دھماکا،بحری راستہ چھوڑنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے تباہ،ایران کے دعوے نے عالمی بڑھا دی

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

تہران(ایگزو نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کے دھماکے سے تباہ ہونے کے ایرانی دعوے نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں یہ حساس سمندری گزرگاہ پہلے ہی جغرافیائی اور سیکیورٹی تناو کا مرکز سمجھی جاتی ہے،واقعہ مبینہ طور پر اس وقت پیش آیا جب ٹینکر مقررہ محفوظ بحری راستے سے ہٹ کر ایک خطرناک زون میں داخل ہوا تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی،جس کے باعث واقعے کی نوعیت اور اس کے ممکنہ اثرات پر سوالات برقرار ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہونے والی آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہو گیا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹینکر ایران کی جانب سے مقرر کردہ محفوظ نیوی گیشن روٹ سے ہٹ گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر نے نہ صرف طے شدہ بحری راستے کی خلاف ورزی کی بلکہ اس کا ریڈار سسٹم بھی بند تھا،جس کے باعث وہ محفوظ بحری ٹریفک راہداری سے نکل کر ایک ایسے علاقے میں داخل ہو گیا جو خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ چند گھنٹے قبل پیش آیا اور دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس کے نتیجے میں ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹینکر ایران کی جانب سے مختص کردہ محفوظ راستے سے ہٹ کر غیر محفوظ زون میں داخل ہوا،جہاں بحری بارودی سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔ایرانی حکام اس سے قبل متعدد بار خبردار کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں مقررہ نیوی گیشن روٹ کی پابندی نہ کرنے والے جہاز سنگین نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ایرانی موقف کے مطابق آبنائے ہرمز ایک انتہائی حساس اور سٹریٹجک آبی گزرگاہ ہے جہاں سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی نہ صرف جہاز بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔اسی تناظر میں ایران نے اپنے خود مختار حقوق کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ بحری نقل و حرکت کے نتائج کی ذمہ داری متعلقہ جہاز پر عائد ہوگی تاحال اس واقعے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان، متاثرہ جہاز کی ملکیت یا عملے کی صورتحال سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں جبکہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے،جس کے باعث اس واقعے کی نوعیت اور اس کے اثرات کے حوالے سے مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز