Home » کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا تاریخی فیصلہ،ملک میں جامع انرجی پلاننگ اور آزاد بجلی مارکیٹ کا آغاز

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا تاریخی فیصلہ،ملک میں جامع انرجی پلاننگ اور آزاد بجلی مارکیٹ کا آغاز

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے آج ملک میں انرجی پلاننگ کے حوالے سے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صوبائی اور وفاقی حکومتیں اپنی توانائی سے متعلق ضروریات، پیداوار اور کھپت کے حوالے سے مشترکہ اور مربوط پلاننگ کریں گی۔ اس اقدام کے نتیجے میں ملک میں توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں شفافیت، ہم آہنگی اور منصوبہ بندی میں یکسوئی آئے گی۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جامع انرجی پلاننگ کے لیے پاور ڈویژن کے ادارے پی پی ایم سی (Power Planning & Monitoring Cell) میں ایک سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا، جو تمام توانائی کے وسائل، خصوصاً گرین انرجی کے فروغ، پلاننگ اور کوآرڈینیشن کا کام انجام دے گا۔ اس کے تحت پالیسی سازی کے اداروں کو مربوط معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ ملک کی توانائی کی ضروریات کا زیادہ موثر انداز میں تعین اور حل ممکن ہو سکے۔اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کی توانائی کمیٹی نے بجلی کے ویلنگ اور آزاد انرجی مارکیٹ کے قیام سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ بھی کیا ہے، جس سے ملک میں شفاف اور مسابقتی بجلی مارکیٹ کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق CTBCM (Competitive Trading Bilateral Contract Market) کے تحت بجلی کی خریداری اور آکشن کے لیے مسابقتی عمل شروع کیا جائے گا، جبکہ حکومت اب براہِ راست بجلی کے نئے معاہدے نہیں کرے گی۔

پاور ڈویژن کے مطابق ابتدائی طور پر 800 میگاواٹ کی بجلی کے لیے مسابقتی بولی کا عمل شروع ہوگا، جس میں زیادہ سے زیادہ افراد اور ادارے شفاف طریقے سے حصہ لے سکیں گے۔اس عمل کو مکمل شفاف رکھنے کے لیے آکشن کی ذمہ داری آئسمو (ISMO) کو سونپی گئی ہے۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق مسابقتی پراسس، منظوری، شرکت اور دیگر اہم معاملات کی واضح رہنمائی فراہم کی گئی ہے تاکہ ملک میں آزاد اور منصفانہ بجلی مارکیٹ قائم کی جا سکے، اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا ہوں۔توانائی ماہرین کے مطابق یہ اقدامات ملک میں توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، گرین انرجی کے فروغ اور شفاف بجلی کی منڈی کے قیام میں سنگ میل ثابت ہوں گے، جبکہ صارفین اور سرمایہ کار دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔یہ فیصلہ ملک میں توانائی کے شعبے میں طویل مدتی پالیسی سازی،موثر پلاننگ اور شفافیت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز