Home » عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کو تاریخی جھٹکا، داعش خراسان کا ترجمان اور میڈیا چیف پاکستان کے ہاتھوں گرفتار

عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کو تاریخی جھٹکا، داعش خراسان کا ترجمان اور میڈیا چیف پاکستان کے ہاتھوں گرفتار

by ahmedportugal
44 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک بڑی اور فیصلہ کن کارروائی میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان (ISIS-K) کو زبردست دھچکا پہنچاتے ہوئے تنظیم کے ترجمان اور مرکزی پراپیگنڈا نیٹ ورک کے سربراہ خارجی سلطان عزیز اعظّام کو گرفتار کر لیا ہے، یہ گرفتاری نہ صرف تنظیم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ خطے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی انٹیلی جنس صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق گرفتار دہشت گرد سلطان عزیز اعظّام داعش خراسان کے آفیشل میڈیا ونگ ”الاعظائم فاونڈیشن“ کا بانی تھا،جسے تنظیم کی بھرتی،نظریاتی تشہیر اور عالمی سطح پر پروپیگنڈا پھیلانے کا مرکزی ستون سمجھا جاتا ہے۔الاعظائم فاونڈیشن کے ذریعے داعش خراسان نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرنے،آن لائن نیٹ ورکس کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلانے اور دہشت گردانہ بیانیے کو فروغ دینے میں سرگرم تھی۔خارجی سلطان عزیز اعظّام کی گرفتاری کے فوری بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئیں اور تنظیم کے کئی آن لائن پلیٹ فارمز اچانک خاموش ہو گئے۔”وائس آف خراسان“ جیسے بدنام زمانہ پراپیگنڈا چینلز بھی معطل ہو گئے،جو داعش کے نظریاتی مواد اور دہشت گردانہ بیانات نشر کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں پاکستانی حکام نے داعش خراسان کے خلاف متعدد ہائی پروفائل کارروائیاں کی ہیں،جن کے نتیجے میں تنظیم کے کئی اہم رہنما، کمانڈر اور نظریاتی کارکن گرفتار یا نیوٹرلائز کیے جا چکے ہیں۔ان گرفتاریوں میں سلطان عزیز اعظّام کی 16 مئی 2025 کو ہونے والی گرفتاری بھی شامل ہے،جسے انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ تمام حقائق اقوامِ متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی 16ویں رپورٹ میں بھی سامنے آئے ہیں، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی موثر کارروائیوں کے باعث داعش خراسان کا تنظیمی ڈھانچہ عالمی سطح پر کمزور ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں نہ صرف کئی منصوبہ بند دہشت گرد حملے ناکام بنائے گئے بلکہ تنظیم کے جنگجووں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مئی 2025 میں سلطان عزیز اعظّام اور داعش خراسان کے سینئر رہنما ابو یاسر الترکی کی گرفتاری کے بعد تنظیم کی آپریشنل صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔اہم کمانڈرز اور نظریاتی رہنماوں کے خلاف کارروائیوں نے داعش خراسان کی کمر توڑ دی ہے اور تنظیم کی عالمی سطح پر سرگرمیوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔سیکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف فرنٹ لائن ریاست ہے بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انٹیلی جنس اداروں کی بروقت اور موثر کارروائیوں نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گرد نیٹ ورک کو پنپنے کی اجازت نہیں دے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز