اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے:
غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں. مسلسل اضافے نے. وزیراعظم نیتن یاہو کو لبنان میں جنگ بند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق. غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے. نیتن یاہو کی قیادت میں اعلی سطحی سکیورٹی اجلاس ہوا. جس میں وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام نے. لبنان میں جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کر لیا۔
دوسری جانب. لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی کا کہنا ہے. کہ انہیں امید ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان. آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں کر دیا جائے گا. کیونکہ امریکہ کے ایلچی آموس ہوچسٹین جنگ بندی کے لیے خطے کا دورہ کر رہے ہیں۔
لبنان میں تنازعہ کے دوران. حزب اللہ کی شدید مزاحمت نے. اسرائیل کو جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر مجبور کیا ہے. شدید زمینی اور فضائی تصادم میں مشغول، حزب اللہ نے جدید ہتھیاروں اور گوریلا حربوں کا استعمال کیا، کامیابی سے اسرائیلی پیش قدمی کے خلاف دفاع کیا. اور کافی جانی نقصان پہنچایا۔ جس سے تشدد کے خاتمے کے مطالبات سامنے آئے۔ اسرائیل کا جنگ بندی کا فیصلہ حزب اللہ کی منظم مزاحمت اور خطے میں بڑھتے ہوئے. انسانی بحران کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے ادراک کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے. کہ صہیونی درندوں کے غزہ اور لبنان میں وحشیانہ حملے جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہر روز شہید ہو رہے ہیں۔