لندن(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف آج سے امریکہ کے اہم سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ منگل کو چھ مسلم ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، وزیرِ اعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور عالمی برادری کے سامنے پاکستان کے موقف کو پیش کریں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج سے امریکہ کا اہم دورہ شروع کیا ہے، جس کے دوران وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر، وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں چھ مسلم ممالک کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ ملاقات علاقائی اور عالمی امن و سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے طے پائی ہے۔
ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امن و سکیورٹی کے مسائل زیرِ بحث آئیں گے، اور مختلف عالمی رہنماوں کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لیے عالمی برادری پر زور دیا جائے گا،علاوہ ازیں،ماحولیاتی تبدیلی،دہشت گردی،اسلاموفوبیا،پائیدار ترقی،علاقائی صورت حال اور دیگر بین الاقوامی امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر واضح کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے،اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد،جنگوں سے بچاو، قیام امن اور عالمی ترقی کے لیے بطور سلامتی کونسل کے رکن اپنا کردار ادا کرنے کا عزم دہرایا ہے۔اس دورے کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے تا کہ اعلیٰ سطح اجلاسوں اور ملاقاتوں میں پاکستان کے موقف کو مضبوطی سے پیش کیا جا سکے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اہم بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر اقتصادی اور سیاسی شراکت داری کے نئے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔
شہباز شریف امریکہ روانہ،عالمی قیادت سے ملاقاتیں اور اقوام متحدہ میں خطاب،ٹرمپ سے ملاقات میں کون سے اسلامی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے؟تفصیلات آ گئیں
8