Home » ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری،ملکہ کوہسار مری اور گلگت بلتستان میں سفید چادر نے مناظر دلکش بنا دیے،آمدورفت متاثر،رابطہ سڑکیں بند

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری،ملکہ کوہسار مری اور گلگت بلتستان میں سفید چادر نے مناظر دلکش بنا دیے،آمدورفت متاثر،رابطہ سڑکیں بند

by ahmedportugal
11 views
A+A-
Reset

مری(ایگزو نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور آمدورفت متاثر ہو گئی ہے۔ملکہ کوہسار مری اور گلگت بلتستان کے پہاڑ سفید چادر سے ڈھک گئے ہیں،جس نے سیاحوں کے لیے دلکش مناظر پیدا کیے ہیں تاہم شدید برفباری کے باعث لواری ٹنل اور دیگر اہم رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں،جس سے شہریوں اور سیاحوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات  نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور بالائی علاقوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ایگزو نیوز ڈیسک کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے سیاحتی مقامات پر موسم خوشگوار تو ہوا مگر رابطہ سڑکیں اور روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔ شمالی علاقوں میں سیاحوں کی آمد بڑھ گئی، خاص طور پر ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے مناظر نے شہریوں اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی سفید چادر نے پہاڑوں کو ڈھانپ لیا، لواری ٹنل میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک برف پڑنے کی اطلاع ہے۔ چترال میں 28 انچ اور استور کے کئی علاقوں میں دو فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ چلاس اور اپر دیر کے پہاڑ بھی برف کی لپیٹ میں آ گئے، جس سے نظارے دلکش تو بن گئے مگر رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں اور آمدورفت متاثر ہوئی۔بٹگرام میں شدید برفباری کے باعث اہم سڑکیں بند ہو گئی ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں مسلسل تیسرے روز برفباری جاری رہی۔ اڑنگ کیل کی چیئر لفٹ پر سیاحوں کی بھیڑ دیکھی گئی، تاہم شدید برفباری کی وجہ سے سیاحتی مقامات کی رسائی محدود ہو گئی۔ملک کے دیگر حصوں میں بھی سردی نے شدت اختیار کر لی ہے۔ مظفرآباد اور گردونواح میں ہلکی بوندا باندی ہوئی، بلوچستان میں سردی کی شدید لہر نے رہائشیوں کو ہلا کر رکھ دیا، جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے یخ بستہ ہواوں کے اثرات میں اضافہ ہوا۔لاہور میں بھی آسمان پر بادلوں نے چھاوا کر رکھا ہے، یخ بستہ ہواوں کے سبب سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، اور شہریوں نے گرم کپڑوں کا سہارا لیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسمی شدت کی پیش گوئی جاری کی ہے اور شہریوں کو سردی اور برفباری کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز