بھارت اور نیپال میں شدید اور غیر موسمی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت میں 100 اور نیپال میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی ریاست بہار میں بدھ سے جاری بارش کے باعث مختلف حادثات میں 64 افراد ہلاک ہوئے، اتر پردیش میں آندھی اور بارش سے 22 اموات ہوئیں۔ جبکہ نیپال میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہوئے۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے ہفتے تک مزید بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے، خاص طور پر وسطی اور مشرقی بھارت میں۔
ماہرین کے مطابق جنوبی بھارت میں مون سون کا آغاز عموماً جون میں ہوتا ہے، لیکن حالیہ غیر متوقع بارشیں موسم کی غیر یقینی صورتحال کو ظاہر کر رہی ہیں۔