Home » لاہور میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

by ahmedportugal
68 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مون سون بارشوں نے جہاں موسم کو خوشگوار بنا دیا، وہیں متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔مختلف علاقوں میں ہلکی سے موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی،جس کے باعث شہر کے کئی حصوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ موسلا دھار بارش کے بعد بجلی کی ترسیل کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش گلشنِ راوی میں 96 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سمن آباد میں 83 ملی میٹر،سگیاں پل میں 68 ملی میٹر، فرح آباد میں 50 ملی میٹر،اقبال ٹاون میں 44 ملی میٹر،لکشمی چوک میں 30 ملی میٹر اور پانی والا تالاب کے علاقے میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔اس کے برعکس جوہر ٹاون،مناواں،کاہنہ اور تاج پورہ میں بارش نہیں ہوئی۔

ادھر موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کے زیرِ اثر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے،جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بارش کے بعد شہر کے کئی نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے،جس سے آمدورفت میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال کے پیش نظر واسا اور ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن تیز کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ عملہ سڑکوں سے پانی کے فوری اخراج کے لیے متحرک دکھائی دے رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز