Home » شدید گرمی کی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،ہیٹ انڈیکس 54 ڈگری تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں الرٹ جاری

شدید گرمی کی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،ہیٹ انڈیکس 54 ڈگری تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات کا ملک بھر میں الرٹ جاری

by ahmedportugal
18 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر اور ہیٹ سٹروک کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ نمی کے زیادہ تناسب کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت کئی مقامات پر 50 ڈگری سے بھی بڑھ گیا ہے،جس سے ہیٹ سٹروک کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پشاور،کوئٹہ،بہاولنگر،ڈیرہ اسماعیل خان اور جوہرآباد میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم ہیٹ انڈیکس کی شدت کے باعث شہریوں کو 54 ڈگری سے زائد گرمی محسوس ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 52.8 ڈگری تک پہنچ گیا۔اسی طرح گوجرانوالہ اور کوٹ ادو میں ہیٹ انڈیکس 52.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اوکاڑہ میں درجہ حرارت 40.5 ڈگری جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 51.5 ڈگری رہا جبکہ اٹک میں 38 ڈگری درجہ حرارت کے باوجود ہیٹ انڈیکس 49.8 ڈگری تک پہنچ گیا۔اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری اور محسوس ہونے والا درجہ حرارت 49.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری اور ہیٹ انڈیکس 48.3 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ میں درجہ حرارت 36 ڈگری اور نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری اور محسوس ہونے والا درجہ حرارت 45.9 ڈگری رہا۔کراچی میں درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ ہیٹ انڈیکس 38.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ ہیٹ انڈیکس کے باعث شہریوں،خصوصاً بچوں،بزرگوں اور بیمار افراد کو ہیٹ سٹروک سے بچاو کے لیے خصوصی احتیاط کرنا ہو گی۔حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ شدید دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں،پانی کا زیادہ استعمال کریں،ہلکے کپڑے پہنیں اور گرمی کے دوران جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز