حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے رہنماوں کی نماز جنازہ تئیس فروری بروز اتوار ادا کی جائے گی۔
نعیم قاسم نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ کے باعث حسن نصراللہ کا جنازہ عوام سطح پر ادا نہیں کیا جاسکا تھا۔ حسن نصراللہ کی اس وقت امانتاَ تدفین کی گئی تھی۔ اب حزب اللہ کے نڈر رہنما کی نماز جنازہ عوامی سطح پر ادا کی جائے گی۔
سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ حسن نصراللہ کی تدفین بیروت میں ہوگی۔ ہاشم صفی الدین کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔